Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

عمامہ شریف کی 4 سنتیں

مزید 4 سُنَّتَیْں جو آج سیکھنی ہیں ،وہ یہ ہیں :

(1):قِبلہ رُخ ([1]) (2): کھڑے ہو کر عمامہ باندھنا۔([2])

وضاحت:بغیر کسی مجبوری کے بیٹھ کر عمامہ نہ باندھیے! رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے  فرمایا:جس نے بیٹھ کر عمامہ باندھا، اللہ پاک اسے ایسی مصیبت میں مبتلا فرمائے گا،جس کی کوئی دوا نہیں۔([3])علمائے کرام فرماتے ہیں: بیٹھ کر عمامہ باندھنا تنگدستی  کا سبب ہے۔([4])

  (3): 1 یا 2 شملے چھوڑنا ۔([5])

وضاحت: عمامے کا جو سِرا نیچے کی طرف  لٹکایا جاتا ہے اسے  شملہ  کہتے ہیں۔ شملہ بالکل نہ لٹکانا خلافِ سنَّت ہے۔([6]) اللہ پاک کے آخری نبی، رسول ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کبھی 1شملہ چھوڑتے جو عموماً  دونوں کندھوں کے درمیان پیٹھ مبارک پر ہوتا اور کبھی  2 شملے چھوڑتے  جو دونوں کندھوں کے درمیان ہوتے۔ اُلٹے کندھے پر  شملہ  لٹکاناخلافِ سنّت ہے۔([7]) شملے کی کم از کم مقدار 4 اُنگل ہے اور زیادہ سے زیادہ آدھی پیٹھ تک یعنی  ایک ہاتھ ہو، حد سے زیادہ لمبا شملہ  رکھنااِسْرَاف ہے اور بہ نیّت تکَبُّر ہو تو حرام ۔ ([8])


 

 



[1]...لباس کی سنتیں اور آداب اردو ترجمہ کشف الالتباس  فی استحباب اللباس ،صفحہ:14،جمیعت اشاعت اہلسنت ۔

[2]... وقار الفتاوی،جلد:2،صفحہ:252 ۔

[3]... لباس کی سنتیں اور آداب اردو ترجمہ کشف الالتباس  فی استحباب اللباس ،صفحہ:16۔

[4]...550 سنتیں اور آداب،صفحہ:53 ،ملتقطًا۔

[5]...فتاوی رضویہ ،جلد:22،صفحہ:200،ملخصًا۔

[6]...بہار شریعت ،جلد:3،صفحہ:418۔

[7]...550 سنتیں ،صفحہ:55۔

[8]...فتاوی رضویہ ،جلد:22،صفحہ:182،بتغیر قلیل ۔