Book Name:Quran Kareem Ke 3 Huqooq
فرض ہے،جن کے سبب معنی فاسد ہوں ۔([1]) پیارے اسلامی بھائیو!جو درست طریقہ سے قرآن نہیں پڑھ سکتے انہیں چاہئے کہ مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لے کر درست تجوید وقِراءَت کے ساتھ قرآن پڑھنا سیکھ لیں اور حقوق کا خیال کرتے ہوئے قرآن کریم کی تلاوت کریں ۔امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: قرآن کریم کا یہ حق ہے کہ اس کو سال میں 2 بار مکمل پڑھا جائے ۔([2])
تلاوت قرآن کے فضائل :تلاوت قرآن افضل عبادت ہے ([3]) * قرآن کریم کا ایک حرف پڑھنے پر 10 نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ([4]) * قرآن پاک پڑھنے سے رحمت اُترتی ہے * فرشتے پروں سے سایہ کرتے ہیں *سکینہ نازل ہوتا ہے ([5]) * قیامت کے دن قرآن پاک اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا ([6]) *قرآن کریم پڑھنے والا اللہ پاک کا خاص بندہ ہے۔([7])
دوسرا حق :قرآن کریم پر عمل کرنا
وضاحت :ہم پر قرآن کریم کا ایک حق ہے التَّخَلُّق بِأَخْلَاقِهِ، وَالتَّأَدُّب بِآدَابِهِ یعنی اس میں بتائے ہوئے اخلاق وآداب کو اپنانا۔ ([8]) قرآن کریم میں ہے :
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ (پارہ:8،الانعام :155)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور یہ برکت والی کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے ، تو تم اس کی پیروی کرو۔
تفسیر صراط الجنان میں ہے :اس سے معلوم ہوا قرآنِ مجید کا ایک حق یہ ہے کہ اس مبارک کتاب
[1]...فتاوی رضویہ ،جلد:6،صفحہ:281،ملخصاً۔
[2]... اتحاف السعادۃ المتقین ،جلد:5،صفحہ:32۔
[3]...کنزالعمال ،کتاب الاذکار ،جز :1،جلد:1،صفحہ:257،حدیث:2261۔
[4]...ترمذی ،کتاب فضائل القرآن،باب ماجاء فی من قراء حرفا من القرآن ،صفحہ:676،حدیث:2910۔
[5]...مسلم ،کتاب الذکر ودعا ،باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن ...الخ ،صفحہ:1039،حدیث:2699،ملخصًا۔
[6]...مسلم ،کتاب صلاۃ المسافرین ،باب فضل قراءۃ القران وسورۃ البقرۃ،صفحہ:290،حدیث804۔
[7]...کنز العمال ،کتاب الاذکار،الجز الاول ،جلد:1،صفحہ:258،حدیث:2275۔
[8]...جامع العلوم والحکم ،صفحہ:89،الحدیث السابع۔