Quran Kareem Ke 3 Huqooq

Book Name:Quran Kareem Ke 3 Huqooq

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میںقرآن کریم کے 3حقوق سکھائے جائیں گے اورجل جانے پر پڑھنے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔ آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی  جائزہ بھی ہوگا۔اِنْ شاۤء  اللہ  الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   : مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!               صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قرآن کریم کے 3حقوق

آیت مبارکہ

 اللہ  پاک نے فرمایا:

اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ-اُولٰٓىٕكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖؕ   (پارہ :1،البقره :121)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے تووہ اس کی تلاوت کرتے ہیں جیسا تلاوت کرنے کا حق ہے یہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں ۔

حقیقت میں قرآن کریم پر ایمان لانے والے وہی  ہیں جو اس کی تلاوت کا حق ادا کرتے ہیں۔([2])

فرمانِ مصطفےٰ  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  

رسول ِذیشان ،مکی مدنی سلطان  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے فرمایا: دین خیر خواہی ہے،عرض  کی گئی


 

 



[1]...ابن ماجہ، كتاب اقامۃ الصلاة...الخ، باب الصلاة على النبى  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ، صفحہ:152، حديث: 907۔

[2]...تفسیر مدارک  ،پارہ:1،سورۃ البقرہ،تحت الآیت :121،جلد:1،صفحہ:126۔