Quran Kareem Ke 3 Huqooq

Book Name:Quran Kareem Ke 3 Huqooq

کی پیروی کی جائے اور اس کے احکام کی خلاف ورزی کرنے سے بچاجائے۔([1])

تيسرا حق : قرآن کریم کی تعظیم کرنا

وضاحت:قرآن کریم کا تیسرا حق دل سے اس کی تعظیم کرنا  ہے۔قرآن کریم کی تعظیم کرنا فرض([2])اور توہین کفر ہے۔([3])  قرآن کریم کی تعظیم کے طریقے  :*مثلاًتلاوت کرنے کے بعد اس کو  صاف ستھرے اور اچھے  غِلاف میں لپیٹ کر   اونچی جگہ رکھیں *جتنی ہو سکے اچھی آواز سے اس کی تلاوت کریں * جب اس کی تلاوت کی جارہی ہو خاموشی سے بادب ہو کر سنیں * اس کی طرف پاؤں نہ پھیلائیں * اس سے اونچا  نہ بیٹھیں۔سلطان محمود غزنوی رحمۃُ  اللہ  علیہ  کو وفات کے بعد کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا :  اللہ  پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ سلطان محمود غزنوی رحمۃُ  اللہ  علیہ  نے فرمایا: ایک مرتبہ میں کہیں مہمان تھا،جس کمرے میں مجھے ٹھہرایا گیا،وہاں قدموں کی جانب طاق میں قرآن کریم رکھا تھا، میں نے سوچا کہ قرآنِ کریم کو باہر بھجوا دوں، پھر خیال آیا کہ میں اپنے آرام کی خاطر قرآن کریم کو باہر کیوں نکالوں؟ بس یہ سوچ کر میں نے قرآن کریم کی تعظیم کی اور ساری رات بیٹھا رہا اور اس  طرف پاؤں نہیں کئے ،بس اسی وجہ سے  اللہ  پاک نے مجھے بخش دیا۔([4])

دہرائی

آج ہم نے قرآن کریم کے 3 حقوق سیکھے :(1):قرآن کریم کی تلاوت کرنا (2):قرآن کریم پر عمل کرنا (3):قرآن کریم کی تعظیم کرنا۔


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان،پارہ:8،سورۃ الانعام ،تحت الآیت :155،جلد:3،صفحہ:247۔

[2]... فتاوی شارح بخاری ،جلد:1،صفحہ:237۔

[3]... کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ،صفحہ:194۔

[4]...دلیل العارفین ،مجلس:5،صفحہ:27،28۔