Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Abasa Ayat 38 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(24) | Tarteeb e Tilawat:(80) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(42) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(151) | Total Letters:(552) |
{وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ مُّسْفِرَةٌ: بہت سے چہرے اس دن روشن ہوں گے۔} قیامت کا حال اوراس کی ہَولْناکیاں بیان فرمانے کے بعد اب اس آیت اور ا س کے بعد والی 4آیات میں مُکَلَّف لوگوں کی دو قسمیں بیان کی جا رہی ہیں ۔ (1)سعادت مند۔(2)بد بخت۔ جو لوگ سعادت مند ہیں ان کا حال یہ ہو گا کہ قیامت کے دن ان کے چہرے ایمان کے نور سے یا رات کی عبادتوں سے یا وضو کے آثارسے روشن ہوں گے اور حساب سے فارغ ہونے کے بعد وہ اللّٰہ تعالیٰ کی نعمت ،اس کے کرم اور اس کی رضا پر ہنستے ہوئے خوشیاں منارہے ہوں گے اور جو لوگ بد بخت ہیں قیامت کے دن ان کا حال یہ ہو گا کہ (ان کی بد عملیوں کی وجہ سے) ان کے چہروں پر گرد پڑی ہوگی اور (ان کے کفر کی وجہ سے) ان پر سیاہی چڑھ رہی ہوگی، یہ وہی کافر بدکارہیں جن کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔( خازن، عبس، تحت الآیۃ: ۳۸-۴۲، ۴ / ۳۵۵)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.