Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Abasa Ayat 37 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(24) | Tarteeb e Tilawat:(80) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(42) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(151) | Total Letters:(552) |
{فَاِذَا جَآءَتِ
الصَّآخَّةُ: پھر جب وہ کان پھاڑنے
والی چنگھاڑآئے گی۔} اب یہاں سے قیامت کی
ہَولْناکیاں بیان کی جا رہی ہیں کیونکہ انسان جب ان
ہَولْناکیوں کے بارے میں سنے گا تو اس کے دل میں خوف پیدا
ہو گا اور اسی خوف کی وجہ سے وہ دلائل میں غورو فکر کرنے ،کفر سے
منہ موڑ کر ایمان قبول کرنے، لوگوں پر تکبر کرنا چھوڑ دینے اور ہر ایک
کے ساتھ عاجزی واِنکساری کے ساتھ پیش آنے کی طرف مائل ہو گا۔چنانچہ اس آیت اور
اس کے بعد والی 4 آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب دوسری بار صور پھونکنے کی
کان پھاڑدینے والی آواز آئے گی تو اس دن آدمی اپنے بھائی، اپنی ماں ، اپنے باپ
،اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے بھاگے گا اور ان میں سے کسی
کی طرف توجہ نہیں کرے گا تاکہ ان میں کوئی اپنے حقوق کا
مطالبہ نہ کر لے اور ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک ایسی فکر ہوگی جو
اسے دوسروں سے لاپرواہ کردے گی۔( تفسیرکبیر، عبس،تحت الآیۃ: ۳۳-۳۷، ۱۱ / ۶۱-۶۲، خازن، عبس، تحت الآیۃ: ۳۳-۳۷، ۴ / ۳۵۴-۳۵۵، ملتقطاً)
حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد
فرمایا’’قیامت کے دن تم ننگے پاؤں ، ننگے بدن اور بے ختنہ شدہ اٹھائے جاؤ
گے۔ایک صحابیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے
عرض کی: یا رسولَ اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، کیا لوگ ایک دوسرے کے
ستر کو بھی دیکھیں گے؟ارشاد فرمایا: ’’اے فلاں عورت!
’’لِكُلِّ امْرِئٍ
مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِ‘‘
ترجمۂ کنزُالعِرفان: ان میں سے ہر شخص کو اس دن ایک ایسی فکرپڑی ہوگی
جو اسے (دوسروں سے) بے پروا کردے گی۔
( ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ عبس، ۵ / ۲۱۹، الحدیث: ۳۳۴۳)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.