Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ad Dukhan Ayat 48 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳭ
اٰیاتہا 59
Tarteeb e Nuzool:(64) | Tarteeb e Tilawat:(44) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(59) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(381) | Total Letters:(1451) |
47-48
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِ(47)ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِﭤ(48)
ترجمہ: کنزالعرفان
اسے پکڑوپھر سختی کے ساتھ اسے بھڑکتی آگ کے درمیان کی طرف گھسیٹتے لے جاؤ۔پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو ۔
تفسیر: صراط الجنان
{خُذُوْهُ: اسے پکڑو۔} اس آیت اور اس کے
بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ(حساب و کتاب کے بعد) جہنم کے فرشتوں کو حکم دیا جائے گا کہ اس گناہگار
کو پکڑو ،پھر سختی کے ساتھ اسے بھڑکتی آگ کے درمیان کی طرف گھسیٹتے ہوئے لے جاؤ،
پھر اس کے سر کے اوپر کھولتا ہوا پانی ڈالو تاکہ اس کی شدت سے اسے عذاب
پہنچے۔ (جلالین، الدخان، تحت الآیۃ: ۴۷-۴۸، ص۴۱۲، مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۴۷-۴۸، ص۱۱۱۴، ملتقطاً)
نوٹ:جہنم کے کھولتے ہوئے پانی
کی کیفیت کے بارے میں جاننے کے لئے سورہِ حج کی آیت
نمبر19اور 20کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.