Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ad Dukhan Ayat 49 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(64) | Tarteeb e Tilawat:(44) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(59) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(381) | Total Letters:(1451) |
{ذُقْ:
چکھ۔} اس آیت اور اس کے
بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب اس جہنمی کے سر پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے
گا تو اس وقت ا س کی تذلیل اور توہین کرتے ہوئے اس سے کہا جائے گا: اس ذلت اور
اِہانت والے عذاب کوچکھ، تواپنے گمان میں اپنی قوم کے نزدیک بڑا عزت
والا کرم والا ہے، تو یہ تیری تعظیم ہو رہی ہے ۔ مفسرین فرماتے
ہیں :ابو جہل نے رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کہا:مکہ کے ان
دو پہاڑوں کے درمیان مجھ سے زیادہ عزت والا اور کرم والا کوئی
نہیں تو خدا کی قسم! آپ اور آپ کا رب میرا کچھ نہیں بگاڑ
سکتے۔اس کے لئے وعید کے طور پر یہ آیت نازل ہوئی اور اسے عذاب کے وقت یہ طعنہ دیا
جائے گا۔
اگلی
آیت میں فرمایا گیا کہ کفار سے یہ بھی کہا جائے گا: بیشک جو عذاب تم
دیکھ رہے ہو یہ وہ عذاب ہے جس میں تم شک کرتے تھے اور اس پر ایمان
نہیں لاتے تھے۔(روح البیان، الدخان، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ۸ / ۴۲۸، خازن، الدخان، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ۴ / ۱۱۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.