Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Anbiya Ayat 53 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﰑ
اٰیاتہا 112

Tarteeb e Nuzool:(73) Tarteeb e Tilawat:(21) Mushtamil e Para:(17) Total Aayaat:(112)
Total Ruku:(7) Total Words:(1323) Total Letters:(4965)
53

قَالُوْا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا لَهَا عٰبِدِیْنَ(53)
ترجمہ: کنزالایمان
بولے ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پوجا کرتے پایا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالُوْا:انہوں  نے کہا ۔} جب لوگ مجسموں  کی عبادت کرنے پر کوئی دلیل پیش کرنے سے عاجز ہو گئے تو وہ کہنے لگے: ہم نے اپنے باپ داداکواسی طرح کرتے پایاہے لہٰذا ہم بھی اسی طرح کررہے ہیں ۔( مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۵۲-۵۳، ص۷۱۹)

باپ دادا کا برا طریقہ عمل کے قابل نہیں:

            اس سے معلوم ہوا کہ باپ دادا جو کام شریعت کے خلاف کرتے رہے ہوں  ،اُن کاموں  کو کرنا اور ان کے کرنے پر اپنے باپ دادا کے عمل کو دلیل بنانا کفار کاطریقہ ہے ،ہمارے معاشرے میں  بہت سے مسلمان شادی بیاہ اور دیگر موقعوں  پر شریعت کے خلاف رسم و رواج کی پیروی کرنے میں  بھی ایسی ہی دلیل پیش کرتے ہیں  کہ ہمارے بڑے بوڑھے برسوں  سے اسی طرح کرتے آئے ہیں  اور ہم بھی انہی کے طریقے پر چل رہے ہیں  حالانکہ جو کام شریعت کے خلاف ہے اور اس کے جواز کی کوئی صورت نہیں  تو ا س کا برسوں  سے ہوتا آنا اور آباؤ اَجداد کا اپنی جہالت کی وجہ سے اسے کرتے رہنا اسے شریعت کے مطابق نہیں  کر سکتا۔  اللہ تعالیٰ ایسے مسلمانوں  کو ہدایت عطا فرمائے اور انہیں  شریعت کے خلاف کام کرنے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے، اٰمین۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links