Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Furqan Ayat 2 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰖ
اٰیاتہا 77

Tarteeb e Nuzool:(42) Tarteeb e Tilawat:(25) Mushtamil e Para:(18-19) Total Aayaat:(77)
Total Ruku:(6) Total Words:(1032) Total Letters:(3823)
2

الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ وَ خَلَقَ كُلَّ شَیْءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقْدِیْرًا(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
وہ جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے اور اس نے نہ اولاد اختیارفرمائی اور نہ اس کی سلطنت میں کوئی اس کا شریک ہے اوراس نے ہر چیز کوپیدا فرمایاپھر اسے ٹھیک اندازے پر رکھا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّذِیْ لَهٗ: وہ جس کے لیے ہے۔} اس آیت میں   اللہ تعالیٰ کی پانچ صفات بیان ہوئی ہیں :

(1)… آسمانوں  اور زمین کی بادشاہت خالصتاً  اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔

(2)…  اللہ تعالیٰ نے اولاد اختیار نہ فرمائی۔اس میں  ان یہودیوں اور عیسائیوں  کا رَد ہے جو حضرت عزیر اور حضرت عیسیٰ عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو خدا کا بیٹا کہتے ہیں ، مَعَاذَ  اللہ عَزَّوَجَلَّ۔

(3)… اللہ تعالیٰ کی سلطنت میں  کوئی اس کا شریک نہیں  ہے۔اس میں  بت پرستوں کا رَد ہے جو بتوں  کو خدا کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔

(4)…ہر چیز کو صرف  اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا۔

 (5)…ہر چیز کو اس کے حال کے مطابق ٹھیک اندازے پر رکھا۔( خازن، الفرقان، تحت الآیۃ: ۲، ۳ / ۳۶۶، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links