Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Furqan Ayat 3 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰖ
اٰیاتہا 77

Tarteeb e Nuzool:(42) Tarteeb e Tilawat:(25) Mushtamil e Para:(18-19) Total Aayaat:(77)
Total Ruku:(6) Total Words:(1032) Total Letters:(3823)
3

وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً لَّا یَخْلُقُوْنَ شَیْــٴًـا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ وَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا وَّ لَا یَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّ لَا حَیٰوةً وَّ لَا نُشُوْرًا(3)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور لوگوں نے اس کے سوا بہت سے معبود بنالئے جو کسی شے کو پیدا نہیں کرتے بلکہ خود انہیں بنایا جاتا ہے اور وہ اپنے لئے کسی نقصان اور نفع کے مالک نہیں ہیں اور نہ وہ (کسی کی) موت اور زندگی کے اور نہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے کا اختیاررکھتے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً: اور لوگوں  نے اس کے سوا بہت سے معبود بنالئے۔} اس آیت کا معنی یہ ہے جو معبود، خالق، مالک اور قادر ہونے میں  یکتا ہے، بت پرست اس کی عبادت کرنے پربتوں  کی عبادت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں  حالانکہ وہ بت ایسے عاجز اور بے قدرت ہیں  کہ کسی شے کو پیدا ہی نہیں  کرسکتے بلکہ خود انہیں  بنایا جاتا ہے اور وہ اپنے آپ سے کوئی ضَرَر دُور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں  نہ ہی خود کو کوئی نفع پہنچا سکتے ہیں ،کسی کو موت اور زندگی دینے کے مالک ہیں  نہ کسی کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں ۔( مدارک، الفرقان، تحت الآیۃ: ۳، ص۷۹۵)

مسلمان ولیوں  کے مزارات کا احترام کرتے ہیں ، پوجتے ہر گز نہیں :

            یاد رہے کہ مشہور اور مُعْتَبَر تمام مفسرین نے نقصان دُور نہ کر سکنے اور نفع نہ پہنچا سکنے کا وصف بتوں  کے لئے ثابت کیا ہے کسی نے بھی ا س سے  اللہ تعالیٰ کے اولیاء کے مزارات مراد نہیں  لئے،فی زمانہ بعض لوگ اس آیت سے  اللہ تعالیٰ کے اولیاء کے مزارات مراد لیتے ہیں  جو کہ انتہائی غلط اور قرآنی آیات کے معنی اپنی رائے سے گھڑنے کے مُتَرَادِف ہے۔ بتوں  کے بارے میں  نازل ہونے والی آیتیں  انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام یا اولیاءِ عِظام رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِمْ پر چسپاں  کرنا خارجیوں  کا طریقہ ہے۔مسلمان ولیوں  کے مزارات کا احترام کرتے ہیں  پوجتے ہر گز نہیں ، احترام اور پوجنے میں  بڑا فرق ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links