Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Hadid Ayat 1 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳽ
اٰیاتہا 29

Tarteeb e Nuzool:(94) Tarteeb e Tilawat:(57) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(29)
Total Ruku:(4) Total Words:(672) Total Letters:(2500)
1

سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(1)
ترجمہ: کنزالعرفان
اللہ کی پاکی بیان کی ہر اس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہی عزت والا، حکمت والا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: اللہ کی پاکی بیان کی ہر اس چیز نے جو آسمانوں  اور زمین میں  ہے۔}اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو کچھ زمین و آسمانوں  میں  ہے چاہے وہ جاندار ہو یا بے جان،سب زبانِ حال اور زبانِ قال سے اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتے ہیں  یعنی یہ کہ وہ اللہ ذات میں ،صفات میں  ،اَفعال میں  اور اَحکام میں  ہر نقص و عیب سے پاک ہے اوراس کے رب ہونے کا اقرار کرتے اور ا س کی اطاعت کا یقین رکھتے ہیں اور وہی اللہ  عَزَّوَجَلَّ غالب اور کامل قدرت والا اور اپنے تمام افعال میں  حکمت والا ہے۔(تفسیر کبیر ، الحدید ، تحت الآیۃ : ۱، ۱۰ / ۴۴۱ ، تفسیر طبری، الحدید، تحت الآیۃ: ۱، ۱۱ / ۶۶۹، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۲۲۶، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links