Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Hadid Ayat 2 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳽ
اٰیاتہا 29

Tarteeb e Nuzool:(94) Tarteeb e Tilawat:(57) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(29)
Total Ruku:(4) Total Words:(672) Total Letters:(2500)
2

لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-یُحْیٖ وَ یُمِیْتُۚ-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
آسمانوں اور زمین کی سلطنت سب اسی کے لیے ہے ،وہ زندگی اور موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پرقادر ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: آسمانوں  اور زمین کی سلطنت سب اسی کے لیے ہے۔}ارشاد فرمایا کہ آسمانوں  اور زمین اور ان میں موجود تما م چیزوں  پر اللہ تعالیٰ کا مکمل طور پر تَصَرُّف ہے اور ان سب میں  اس کا حکم نافذ ہے،وہ اپنی تمام مخلوق سے بے پرواہ ہے اور سب اسی کےمحتاج ہیں ،اس کی شان یہ ہے کہ وہ مخلوق کو پیدا کر کے انہیں  زندگی دیتا ہے اور قیامت کے دن بھی مُردوں  کو زندہ فرمائے گا اور وہ دنیا میں  زندوں  کو موت دیتا ہے اور وہ ہر ممکن چیز پر قادر ہے۔ (روح البیان، الحدید، تحت الآیۃ: ۲، ۹ / ۳۴۶، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۲، ۴ / ۲۲۶،جلالین، الحدید، تحت الآیۃ: ۲، ص۴۴۸، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links