Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hadid Ayat 18 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 4
سورۃ ﳽ
اٰیاتہا 29
Tarteeb e Nuzool:(94) | Tarteeb e Tilawat:(57) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(29) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(672) | Total Letters:(2500) |
18
اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ(18)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے اللہ کو اچھا قرض دیا ان کیلئے کئی گنا بڑھا دیا جائے گا اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ: بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی
عورتیں ۔} ارشاد فرمایا کہ بے شک وہ مرد اور عورتیں جنہوں نے خوش دلی اور نیک نیت کے
ساتھ حق داروں کو صدقہ دیا اور راہِ خدا میں خرچ کیا تو ان
کیلئے صدقہ کرنے اور راہِ خدا میں خوش دلی کے ساتھ خرچ کرنے کا ثواب
کئی گنا بڑھا دیا جائے گا اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے اور وہ جنت ہے۔( مدارک،
الحدید، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۱۲۱۰، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۸، ۴ / ۲۳۰، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.