Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hadid Ayat 19 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(94) | Tarteeb e Tilawat:(57) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(29) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(672) | Total Letters:(2500) |
{وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ: اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں ۔} اس سے پہلی آیات میں اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں اور منافقوں کا حال بیان فرمایا اور اس آیت میں ایمان والوں اور کافروں کا حال بیان فرمایا ہے۔چنانچہ ارشاد فرمایا کہ وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں ،ان کا اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک مقام یہ ہے کہ وہی کامل سچے اور گزری ہوئی امتوں میں سے جھٹلانے والوں پر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہیں ۔ان کے لیے ان کے نیک عمل کا وہ ثواب ہے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور ان کا وہ نور ہے جو حشر میں ان کے ساتھ ہوگا اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری قدرت و وحدانیَّت پر دلالت کرنے والی آیتیں جھٹلائیں وہ دوزخی ہیں۔(تفسیرکبیر، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۹، ۱۰ / ۴۶۲، جلالین، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۹، ص۴۵۰، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۹، ۴ / ۲۳۰، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.