Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Haqqah Ayat 19 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(78) | Tarteeb e Tilawat:(69) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(52) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(284) | Total Letters:(1117) |
{فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ: تو بہرحال جسے اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔} یہاں سے پیشی کے وقت لوگوں کے احوال کی تفصیل بیان کی جارہی ہے،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ جب اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیشی کے وقت اعمال نامے تقسیم ہوں گے تو جسے اس کا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ یہ سمجھ لے گا کہ وہ نجات پانے والوں میں سے ہے اور وہ انتہائی فرحت و سُرور کے ساتھ اپنی جماعت ، اپنے اہلِ خانہ اور قرابت داروں سے کہے گاکہ لو میرے نامۂ اعمال کو پڑھ لو،مجھے دنیا میں یقین تھا کہ آخرت میں مجھ سے حساب لیا جائے گا (اسی لئے میں نے اس کی تیاری کرلی تھی اور حساب دینے سے پہلے اپنا محاسبہ خود کر لیا تھا)۔( صاوی، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ۶ / ۲۲۲۸، خازن، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ۴ / ۳۰۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.