Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 15 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
15

مَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖۚ-وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَاؕ-وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىؕ-وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِیْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا(15)
ترجمہ: کنزالایمان
جو راہ پر آیا وہ اپنے ہی بھلے کو راہ پر آیااور جو بہکا تو اپنے ہی برے کو بہکااور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی اور ہم عذاب کرنے والے نہیں جب تک رسول نہ بھیج لیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{مَنِ اهْتَدٰى: جس نے ہدایت پائی۔} ان آیات کا مَنشا یہ ہے کہ انسان کو اپنی ہدایت و نیک اعمال کا بدلہ ضرور ملے گا، یہ نہ ہو گا کہ نیکی تو یہ کرے اور جزا کسی اور کو دے دی جائے اور یہ خود محروم رہے، ہاں  یہ ہوسکتا ہے کہ اس کی نیکی سے دوسرے کو بھی فائدہ پہنچ جائے جیسے ایصالِ ثواب یا صدقہ جاریہ وغیرہ کی صورت میں  ہوتا ہے۔ یونہی آدمی کے بہکنے کا گناہ اور وبال بھی اسی پرہوگا ، یہ نہیں  ہوگا کہ ایک آدمی دوسروں  کے گناہوں  کا بوجھ اٹھائے، ہاں  جہاں  تک گناہ کی ترغیب دینے کا یا اس کے اَسباب مُہَیّا کرنے کا تعلق ہے تو اس کا گناہ بہرحال اپنی جگہ ملے گا، چنانچہ قرآنِ پاک میں  ہے

’’وَ لَیَحْمِلُنَّ اَثْقَالَهُمْ وَ اَثْقَالًا مَّعَ اَثْقَالِهِمْ‘‘(عنکبوت:۱۳)

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور بیشک ضرور اپنے بوجھ اٹھائیں  گے اوراپنے بوجھوں  کے ساتھ اور بوجھ اٹھائیں  گے۔

            اور فرماتا ہے

’’وَ مِنْ اَوْزَارِ الَّذِیْنَ یُضِلُّوْنَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ ‘‘(نحل:۲۵)

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور کچھ ان لوگوں  کے گناہوں  کے بوجھ اٹھائیں  جنہیں  اپنی جہالت سے گمراہ کررہے ہیں ۔

بہر حال آیات کا آپس میں  تَعارُض نہیں ۔

{وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِیْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا:اور ہم کسی کو عذاب دینے والے نہیں  ہیں  جب تک کوئی رسول نہ بھیج دیں۔} ارشاد فرمایا کہ ہم جس کو بھی سزا دیتے ہیں  اس کی ہدایت کے اسباب مہیا ہونے کے بعد اور پھر اس آدمی کے جان بوجھ کر حق سے انکار کرنے کے بعد ہی سزا دیتے ہیں  چنانچہ پہلے ہم رسول بھیجتے ہیں  جو اُمت کو اس کے فرائض سے آگا ہ فرماتا ہے اور راہِ حق ان پر واضح کرتا ہے اور حجت قائم فرماتاہے پھر جب لوگ رسول کی نافرمانی کرتے ہیں  تو ہم انہیں  عذاب دیتے ہیں ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links