Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 16 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
16

وَ اِذَاۤ اَرَدْنَاۤ اَنْ نُّهْلِكَ قَرْیَةً اَمَرْنَا مُتْرَفِیْهَا فَفَسَقُوْا فِیْهَا فَحَقَّ عَلَیْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنٰهَا تَدْمِیْرًا(16)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں اس کے خوشحالوں(امیروں) پر احکام بھیجتے ہیں پھر وہ اس میں بے حکمی کرتے ہیں تو اس پر بات پوری ہوجاتی ہے تو ہم اسے تباہ کرکے برباد کردیتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِذَاۤ اَرَدْنَا: اور جب ہم ارادہ کرتے ہیں ۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے گزشتہ اَقوام کا اِجمالی حال اور گمراہ قوموں  کا مزاج بیان فرمایا ہے کہ کس طرح وہ مرحلہ وار سزا و عذاب کے مستحق ہوتے ہیں  چنانچہ ارشاد فرمایا کہ ایسا نہیں  ہوتا کہ بغیر کسی رہنمائی اور مہلت کے انہیں  عذاب میں  مبتلا کردیا جاتا ہے بلکہ ہوتا یہ ہے کہ سب سے پہلے تو ہم قوم کے سرداروں  اور خوشحال لوگوں  کو اپنے رسولوں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ذریعے احکام بھیجتے ہیں  تاکہ لوگ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی فرمانبرداری کی طرف آئیں  اور احکاماتِ الٰہیہ پرعمل پیر اہوں  لیکن زیادہ تر یہی ہوا کہ سرداروں  اور مالداروں  نے رسول کی بارگاہ میں  سر جھکانے کی بجائے نافرمانی کا راستہ اختیار کیا جس کے نتیجے میں  وہ عذاب کے مستحق بنے اور عذابِ الٰہی کا فیصلہ ان پر صادق آیا اور وہ تباہ و برباد ہوئے۔

قوم کے سرداروں  کو انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے:

            اس آیت میں  سرداروں  کا بطورِ خاص ذکر کیا گیا کیونکہ عوام اپنے سرداروں  کے ہی پیچھے چلتے ہیں  ، جو وہ کرتے ہیں  عوام وہی کرتی ہے ،اس سے معلوم ہوا کہ سردارانِ قوم کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کہ ان کی غلطی عام آدمی کی غلطی سے بہت بڑھ کر ہوتی ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links