Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Isra Ayat 27 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111
Tarteeb e Nuzool:(50) | Tarteeb e Tilawat:(17) | Mushtamil e Para:(15) | Total Aayaat:(111) |
Total Ruku:(12) | Total Words:(1744) | Total Letters:(6554) |
27
اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ-وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا(27)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِ:شیطان کے بھائی۔}ا س سے پہلی آیت میں اللّٰہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا کہ فضول خرچی نہ کرو جبکہ اس آیت میں فرمایا کہ بیشک فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں کیونکہ یہ ان کے راستے پر چلتے ہیں اور چونکہ شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے، لہٰذا اُس کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔( مدارک، الاسراء، تحت الآیۃ: ۲۷، ص۶۲۱، ملخصاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.