Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 42 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
42-43

قُلْ لَّوْ كَانَ مَعَهٗۤ اٰلِهَةٌ كَمَا یَقُوْلُوْنَ اِذًا لَّابْتَغَوْا اِلٰى ذِی الْعَرْشِ سَبِیْلًا(42)سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یَقُوْلُوْنَ عُلُوًّا كَبِیْرًا(43)
ترجمہ: کنزالعرفان
تم فرماؤ:جیسا کافر کہہ رہے ہیں اس طرح اگر اللہ کے ساتھ اور معبود ہوتے جب تو وہ عرش کے مالک کی طرف کوئی راہ ڈھونڈ نکالتے۔ وہ ظالموں کی بات سے پاک اوربہت ہی بلندوبالا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔}اس آیت میں  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنی توحید کی ایک قطعی مگر نہایت عام فہم دلیل بیان فرمائی ہے کہ بالفرض اگر دو خدا ہوتے تو ان میں  ایک کادوسرے سے ٹکراؤ لازمی طور پر ممکن ہوتا جیسے ان میں  سے ایک ارادہ کرتا کہ زید حرکت کرے اور دوسرا ارادہ کرتا ہے کہ وہ ساکن رہے ۔اب حرکت اور سکون دونوں  چیزیں  فی نفسہ ممکن تو ہیں  ، اسی طرح دو خداؤں  کا حرکت اور سکون میں  سے ہر ایک چیز کا ارادہ کرنا بھی ممکن ہے لیکن دونوں  کے ارادے کے بعد ہوتا کیا؟ اگر ان کے ارادوں  کے مطابق حرکت اور سکون دونوں  چیزیں  واقع ہوں  تو دو مُتَضاد چیزوں  کا جمع ہونا لازم آئے گا اور اگر دونوں  واقع نہ ہوں  تو ان خداؤں  کا عاجز ہونا لازم آئے گا اور اگر ایک واقع ہو دوسری نہ ہو تو دونوں  میں  سے ایک خدا کا عاجز ہونا لازم آئے گا اور جو عاجز ہے وہ خدا نہیں  کیونکہ عاجز ہونا    محتاجی اور نقص ہے اور وا     جبُ الوجود ہونے کے مُنافی ہے تو ثابت ہوا کہ دو خدا ہونا ہی محال ہے ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links