Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Isra Ayat 58 Translation Tafseer
رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111
Tarteeb e Nuzool:(50) | Tarteeb e Tilawat:(17) | Mushtamil e Para:(15) | Total Aayaat:(111) |
Total Ruku:(12) | Total Words:(1744) | Total Letters:(6554) |
58
وَ اِنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوْهَا قَبْلَ یَوْمِ الْقِیٰمَةِ اَوْ مُعَذِّبُوْهَا عَذَابًا شَدِیْدًاؕ-كَانَ ذٰلِكَ فِی الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا(58)
ترجمہ: کنزالایمان
اور کوئی بستی نہیں مگر یہ کہ ہم اسے روزِ قیامت سے پہلے نِیْسْت(ہلاک ) کردیں گے یا اسے سخت عذاب دیں گےیہ کتاب میں لکھا ہوا ہے
تفسیر: صراط الجنان
{قَبْلَ یَوْمِ الْقِیٰمَةِ: قیامت کے دن سے پہلے۔} ارشاد فرمایا کہ کوئی بستی نہیں مگر یہ کہ ہم اسے فرمانبردار ہونے کی صورت میں اچھی موت کے ساتھ روزِ قیامت سے پہلے ختم کردیں گے اور اگر گناہگار ہوتو اسے دُنْیوی عذاب کے ساتھ ہلاک کردیں گے اور اگر کسی کافر بستی کو دنیوی عذاب نہ آیا تو آخرت میں شدید عذاب دیں گے اور یہ بات لوحِ محفوظ میں لکھی ہوئی ہے۔ حضرت عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا جب کسی بستی میں زنا اور سود کی کثرت ہوتی ہے تو اللّٰہ تعالیٰ اس کی ہلاکت کا حکم دیتا ہے۔( خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۵۸، ۳ / ۱۷۹)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.