Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 81 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
81

وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا(81)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور تم فرماؤ کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل کو مٹنا ہی تھا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُ:اور تم فرماؤ کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا۔}یعنی اسلام آیا اورکفر مٹ گیا اور خلاصہ یہ کہ حضورِاقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف لائے تو نور آیا اور اندھیرا گیا، اسلام آیا اور کفر گیا، قرآن آیا اور شیطان گیا ، خیر آئی اور شر گیا، ہدایت آئی اور گمراہی گئی مگر یہ سب کچھ اس دولہا کے دم قدم سے ہوا جس کے دم کی یہ ساری بہار ہے سب کچھ وہ ہی لائے ، ان پر درود اور سلام ہو۔

ہے انھیں  کے دم قدم کی باغِ عالم میں  بہار

وہ نہ تھے عالم نہ تھا گر وہ نہ ہوں  عالم نہیں

{ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا:بیشک باطل کو مٹنا ہی تھا۔} ارشاد فرمایا بیشک باطل کو مٹنا ہی تھا  کیونکہ اگرچہ باطل کو کسی وقتمیں  قوت وغلبہ حاصل ہو بھی جاتا ہے مگر اس کو پائیداری حاصل نہیں  ہوتی بلکہ اس کا انجام بربادی و خواری ہی ہوتاہے۔( خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۸۱، ۳ / ۱۸۹)

            حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فتح مکہ کے دن جب مکۂ مکرمہ میں  داخل ہوئے تو مشرکین نے کعبہ مقدسہ کے گرد تین سو ساٹھ بت نصب کئے ہوئے تھے جن کے قدموں  کو ابلیس نے مشرکوں  کے لئے لوہے اور رانگ سے جوڑ کر مضبوط کر دیا تھا۔ سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دست ِمبارک میں  ایک لکڑی تھی، حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ آیت پڑھ کر اس لکڑی سے جس بت کی طرف اشارہ فرماتے جاتے تھے وہ گرتا جاتا تھا۔( معجم الصغیر، حرف الیاء، من اسمہ: یوسف، ص۱۳۶، الجزء الثانی)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links