Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Jasia Ayat 29 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(65) | Tarteeb e Tilawat:(45) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(37) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(554) | Total Letters:(2034) |
{وَ تَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِیَةً: اور تم ہر گروہ کو زانو کے بل گرے ہوئے دیکھو گے۔} اس آیت اور اس کے بعد
والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، تم قیامت کے دن یہ منظر بھی دیکھو گے کہ ہر دین والے زانو کے بل گرے ہوئے
ہوں گے کیونکہ وہ خوفزدہ ہوں گے اور اپنے اعمال کے بارے
میں سوالات کئے جانے اور حساب لئے جانے کی وجہ سے بے چین
ہوں گے ، ہردین والا اپنے اعمال نامے کی طرف بلایا جائے گا اور ا ن سے
کہا جائے گا کہ آج تمہیں تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا ،یہ وہ (اعمال نامہ) ہے جسے لکھنے کا ہم نے فرشتوں کو
حکم دیا تھا، یہ کسی کمی زیادتی کے بغیر تمہارے خلاف تمہارے
عملوں کی گواہی دے گا،بیشک ہم نے فرشتوں کو تمہارے عمل لکھنے کا حکم
دیا تھا تو گویا کہ تمہارے اعمال ہم ہی لکھ رہے تھے۔(جلالین، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲۸-۲۹، ص۴۱۵، روح البیان، الجاثیۃ، تحت
الآیۃ: ۲۸-۲۹، ۸ / ۴۵۳-۴۵۴، تفسیر کبیر، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲۸-۲۹، ۹ / ۶۸۱، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.