Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Jasia Ayat 30 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳮ
اٰیاتہا 37

Tarteeb e Nuzool:(65) Tarteeb e Tilawat:(45) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(37)
Total Ruku:(4) Total Words:(554) Total Letters:(2034)
30

فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِیْ رَحْمَتِهٖؕ-ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ(30)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو وہ جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے ان کا رب انہیں اپنی رحمت میں داخل فرمائے گا۔ یہی کھلی کامیابی ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: تو وہ جو ایمان لائے اور انہوں  نے اچھے کام کئے۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن اطاعت گزاروں  کاانجام بیان فرمایا ہے،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ وہ لوگ جو دنیا میں  ایمان لائے اور انہوں  نے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کیا اور کسی چیز کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہیں  ٹھہرایا اور جن کاموں  کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا وہ کام کئے اور جن کاموں  سے منع کیا ان سے رک گئے تو اللہ تعالیٰ انہیں  اپنی رحمت کے صدقے جنت میں  داخل فرمائے گا اور قیامت کے دن یہی بڑی کامیابی ہے۔( تفسیرکبیر، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۰، ۹ / ۶۸۱، تفسیر طبری، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۰، ۱۱ / ۲۶۷، ملتقطاً)

اُخروی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش زیادہ کی جائے:

            اس سے معلوم ہوا کہ قیامت کے دن جہنم سے نجات مل جانا اور جنت میں  داخلہ نصیب ہو جانا ہی حقیقی طور پر بڑی کامیابی ہے، لہٰذا ہر شخص کوچاہئے کہ وہ دنیا کی ناپائیدار کامیابی حاصل کرنے کے مقابلے میں  آخرت کی ہمیشہ رہنے والی کامیابی حاصل کرنے کی زیادہ کوشش کرے ،جیسا کہ ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ

’’ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۶۰)لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ‘‘(صافات:۶۰،۶۱)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: بیشک یہی بڑی کامیابی ہے۔ ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں  کو عمل کرنا چاہیے۔

            اللہ تعالیٰ ہمیں  آخرت میں  کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔

آیت ’’فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:

            اس آیت سے دو باتیں  معلوم ہوئیں ،

(1)…جب تک اللہ تعالیٰ کی رحمت کسی شخص کی دستگیری نہ کرے اس وقت تک کوئی شخص محض اپنی نیکیوں  کی وجہ سے جنتی نہیں  ہو سکتا ۔

(2)… ایمان کے ساتھ تقویٰ بھی ضروری ہے اور کوئی شخص نیک اعمال سے بے پرواہ نہیں  ہوسکتا ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links