Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Jasia Ayat 31 Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳮ
اٰیاتہا 37

Tarteeb e Nuzool:(65) Tarteeb e Tilawat:(45) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(37)
Total Ruku:(4) Total Words:(554) Total Letters:(2034)
31

وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا- اَفَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ(31)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جو کافر ہوئے ان سے فرمایا جائے گا کیا نہ تھا کہ میری آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو تم تکبر کرتے تھے اور تم مجرم لوگ تھے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: اور جو کافر ہوئے۔} ارشاد فرمایا کہ جن لوگوں  نے دنیا میں  اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا انکار کیا اور اسے یکتامعبود نہ مانا ان سے قیامت کے دن فرمایا جائے گا ’’کیا دنیا میں تمہارے سامنے میری آیتیں  نہ پڑھی جاتی تھیں ؟ (ضرور پڑھی جاتی تھیں ) لیکن تم انہیں  سننے،ان پر ایمان لانے اور حق بات قبول کرنے سے تکبر کرتے تھے اور تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنے والے،گناہوں  میں  مشغول رہنے والے،قیامت کی تصدیق نہ کرنے والے ،ثواب اور سزا پر ایمان نہ لانے والے لوگ تھے۔( تفسیر طبری، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۱، ۱۱ / ۲۶۸، تفسیرکبیر، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۱، ۹ / ۶۸۱، ملتقطاً)

             مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’اس آیت میں  ان کفار کا ذکر ہے جن تک نبی کی تعلیم پہنچی اور انہوں  نے قبول نہ کی لیکن وہ لوگ جو فَتْرَتْ کے زمانہ میں  گزر گئے اگر مُوَحِّد (یعنی اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو ماننے والے) تھے تو نجات پائیں  گے ،اگر مشرک تھے تو پکڑے جائیں  گے مگر ان سے یہ سوا ل نہ ہوگا کیونکہ ان تک آیاتِ الٰہیہ پہنچی ہی نہیں۔( نور العرفان، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۱، ص۸۰۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links