Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Jasia Ayat 32 Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳮ
اٰیاتہا 37

Tarteeb e Nuzool:(65) Tarteeb e Tilawat:(45) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(37)
Total Ruku:(4) Total Words:(554) Total Letters:(2034)
32-33

وَ اِذَا قِیْلَ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ السَّاعَةُ لَا رَیْبَ فِیْهَا قُلْتُمْ مَّا نَدْرِیْ مَا السَّاعَةُۙ-اِنْ نَّظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّ مَا نَحْنُ بِمُسْتَیْقِنِیْنَ(32)وَ بَدَا لَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ(33)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جب کہا جاتا بےشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں شک نہیں تم کہتے ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے ہمیں تو یونہی کچھ گمان سا ہوتا ہے اور ہمیں یقین نہیںاور اُن پر کھل گئیں ان کے کاموں کی بُرائیاں اور اُنہیں گھیرلیا اس عذاب نے جس کی ہنسی بناتے تھے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِذَا قِیْلَ: اور جب کہا جاتا۔} یعنی اس وقت ان کفار سے یہ بھی کہا جائے گا ’’ جب تم سے کہا جاتا کہ بیشک اللہ تعالیٰ کا وہ وعدہ سچا ہے جو ا س نے اپنے بندوں  سے کیا کہ وہ مرنے کے بعد زندہ کئے جائیں  اور اپنی قبروں  سے اٹھائے جائیں  گے اور قیامت ،جس کے بارے میں  انہیں  خبر دی گئی کہ اللہ تعالیٰ اسے بندوں  کے حشر کے لئے قائم فرمائے گا اور اس دن انہیں  حساب کے لئے جمع کرے گا ،اس کے آنے میں  کوئی شک نہیں  توتم اللہ تعالیٰ کے وعدے کو جھٹلاتے ہوئے اور اس کی قدرت کا انکار کرتے ہوئے کہتے تھے: ہم نہیں  جانتے ،قیامت کیا چیز ہے؟اور کہتے تھے کہ ہمیں  تو یونہی قیامت آنے کاکچھ گمان سا ہوتا ہے لیکن ہمیں  اس کے آنے کا یقین نہیں  ہے۔( تفسیر طبری، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۲، ۱۱ / ۲۶۸) اس سے معلوم ہوا کہ عقائد کے معاملے میں  بے یقینی کی کیفیت تباہ ُکن ہوتی ہے۔

{وَ بَدَا لَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا: اور ان کیلئے ان کے اعمال کی برائیاں کھل گئیں ۔} اس آیت کی تفسیر یہ ہے کہ آخرت میں  کفار کے سامنے ان کے دنیا میں  کئے ہوئے برے اعمال انتہائی بری شکلوں  میں ظاہر ہو ں گے اور ان پروہی عذاب اتر پڑے گا اور انہیں  گھیر لے گا جس کی دنیا میں  ہنسی اڑاتے تھے۔(روح البیان، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۳، ۸ / ۴۵۸، جلالین، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۳، ص۴۱۵، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links