Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Kahf Ayat 4 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(69) | Tarteeb e Tilawat:(18) | Mushtamil e Para:(15-16) | Total Aayaat:(110) |
Total Ruku:(12) | Total Words:(1742) | Total Letters:(6482) |
قَیِّمًا لِّیُنْذِرَ بَاْسًا شَدِیْدًا مِّنْ لَّدُنْهُ وَ یُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا حَسَنًا(2)مَّاكِثِیْنَ فِیْهِ اَبَدًا(3)وَّ یُنْذِرَ الَّذِیْنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا(4)
تفسیر: صراط الجنان
{قَیِّمًا:لوگوں کی مصلحتوں کو قائم رکھنے والی نہایت مُعْتَدَل کتاب۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآنِ مجید بندوں کی دینی اور دُنْیوی مصلحتوں کو قائم رکھنے والی انتہائی معتدل کتاب ہے اور اسے اس لئے نازل کیا گیا ہے تاکہ میرے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس کتاب کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے کافروں کو سخت عذاب سے ڈرائیں اور اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اچھے اعمال کرنے والے مومنوں کو خوشخبری دیں کہ ان کے لیے اچھا ثواب یعنی جنت اور اس کی نعمتیں ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور قرآن کریم کو ا س لئے نازل کیا گیا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے یہودیوں اور عیسائیوں وغیرہ ان لوگوں کو ڈرائیں جو کہتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی کوئی اولاد بنائی ہے۔( روح البیان، الکہف، تحت الآیۃ: ۲-۴، ۵ / ۲۱۵، جلالین، الکہف، تحت الآیۃ: ۲-۴، ص۲۴۱، ملتقطاً)
Copyright © 2025 by I.T Department of Dawat-e-Islami.