Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Lahab Ayat 1 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴴ
اٰیاتہا 5

Tarteeb e Nuzool:(6) Tarteeb e Tilawat:(111) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(5)
Total Ruku:(1) Total Words:(26) Total Letters:(81)
1

تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّﭤ(1)
ترجمہ: کنزالعرفان
ابولہب کے دونوں ہاتھ تباہ ہوجائیں اور وہ تباہ ہوہی گیا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّ: ابولہب کے دونوں  ہاتھ تباہ ہوجائیں  اور وہ تباہ ہوہی گیا۔ } ابولہب کا نام عبدالعزّیٰ ہے ،یہ عبدالمطَّلب کا بیٹا اورسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کا چچا تھا ،بہت ہی گورا اورخوبصورت آدمی تھا، اِسی لئے اس کی کنیَت ابولہب ہے اور اسی کنیت سے وہ مشہور تھا۔اس کے بیٹوں  عتبہ اور عُتَیبَہ کے نکاح میں  حضور پُر نور صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی صاحبزادیاں  حضرت رقیہ اور حضرت اُمِّ کلثوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا تھیں ، اس سورت کے نزول کے بعد ابو لہب نے ان صاحبزادیوں  کوطلاق دلوادی ،عتبہ کا واقعہ بھی بڑا عبرتناک ہے کہ اس نے حضور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی شہزادی کو طلاق دینے کے ساتھ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی گستاخی بھی کی جس پر سرورِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے اس کے لئے ہلاکت کی دعا کی، چنانچہ ایک سفر میں  بڑی حفاظتوں  کا انتظام کرلینے کے باوجود ایک شیر نے اسے پھاڑ ڈالا ۔

            آیت میں  ابولہب کے دونوں  ہاتھ ہلاک ہونے سے مراد اس کی ذات کی ہلاکت ہے اورآیتِ مبارکہ میں  ابولہب کی ہلاکت کی پیشین گوئی کی گئی چنانچہ وہ بدترین موت مرا اور وہ جنگ ِ بدر کے ایک ہفتے بعد کالے دانے کی بیماری سے مرا، جسے عرب میں  عد سہ کہتے ہیں ،اہلِ عرب اسے مُتَعَدّی بیماری سمجھ کر اس سے بہت بچتے تھے،اس لئے تین دن تک اس مردود کی لاش پڑی رہی، پھول پھٹ کر بد بو دینے لگی، تب اجرت دے کر مزدوروں  سے پھینکوائی گئی۔( روح البیان، المسد، تحت الآیۃ: ۲، ۱۰ / ۵۳۴)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links