Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mudassir Ayat 4 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴎ
اٰیاتہا 56

Tarteeb e Nuzool:(4) Tarteeb e Tilawat:(74) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(56)
Total Ruku:(2) Total Words:(288) Total Letters:(1023)
3-4

وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ(3)وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ(4)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اپنے رب ہی کی بڑائی بولو اور اپنے کپڑے پاک رکھو


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ: اور اپنے رب ہی کی بڑائی بیان کرو۔} یعنی بتوں  کے پُجاری اللّٰہ تعالیٰ کی شان میں  جو بکواس کرتے ہیں  آپ اس سے اللّٰہ تعالیٰ کی عظمت اور بڑائی بیان کریں ۔مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اَللّٰہُ اَکْبَر فرمایا، حضرت خدیجہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا نے بھی حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تکبیرسن کر تکبیر کہی اور خوش ہوئیں  اور انہیں  یقین ہوگیا کہ وحی آئی ہے۔( خازن، المدثر، تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۳۲۶، مدارک، المدثر، تحت الآیۃ: ۳، ص۱۲۹۶، ملتقطاً)

{وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ: اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اپنے کپڑے ہر طرح کی نجاست سے پاک رکھیں  کیونکہ نماز کیلئے طہارت ضروری ہے اور نماز کے علاوہ اور حالتوں  میں  بھی کپڑے پاک رکھنا بہتر ہے ۔ دوسرا معنٰی یہ ہے کہ آپ کے کپڑے عربوں کی عادت کے مطابق زیادہ لمبے نہ ہوں  کیونکہ بہت زیادہ لمبے ہونے کی وجہ سے چلنے پھرنے کے دوران کپڑے نجس ہونے کا اِحتمال رہتا ہے۔( مدارک، المدثر، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۲۹۶)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links