Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 39 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{قَالَ: عرض کی۔} جب حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اُن کے ایمان لانے کی امید نہ رہی اور انہوں نے دیکھا کہ قوم انتہائی سرکشی پر ہے تو اُن کے خلاف دعا کی اور بارگاہِ الٰہی میں عرض کی: اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، میری مدد فرما اور انہیں ہلاک کر دے کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلایاہے اور وہ اسی پر قائم ہیں ۔( ابوسعود، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۳۹، ۴ / ۴۸)
{ قَالَ: اللہ نے فرمایا۔} اللہ تعالیٰ نے حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا قبول فرمائی اور ان سے ارشاد فرمایا کہ یہ لوگ تھوڑی دیر میں جب اللہ تعالیٰ کا عذاب دیکھیں گے تو یہ اپنے کفر اور تکذیب پر پچھتانے والے ہوجائیں گے۔( مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۴۰، ص۷۵۷)
{فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ بِالْحَقِّ: تو سچی چیخ نے انہیں پکڑ لیا۔} آیت کا خلاصۂ کلام یہ ہے کہ حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کی قوم کے لوگ عذاب اور ہلاکت میں گرفتار کئے گئے اور وہ ہلاک ہو کر گھاس کوڑے کی طرح ہوگئے تو انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تکذیب کرنے والے ظالم لوگوں کے لئے خدا کی رحمت سے دوری ہے۔( خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ:۴۱، ۳ / ۳۲۵، روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۴۱، ۶ / ۸۳، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.