Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qasas Ayat 10 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(49) | Tarteeb e Tilawat:(28) | Mushtamil e Para:(20) | Total Aayaat:(88) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1585) | Total Letters:(5847) |
{وَ اَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰى فٰرِغًا: اور صبح کے وقت موسیٰ کی ماں کا دل بے قرار ہوگیا۔} یعنی جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی والدہ نے سنا کہ ان کے فرزند فرعون کے ہاتھ میں پہنچ گئے ہیں تو یہ سن کر آپ کا دل بے قرار ہوگیا اور بیشک قریب تھا کہ وہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ظاہر کردیتیں اور ممتا کی محبت کے جوش میں ہائے میرے بیٹا! ہائے میرے بیٹا! پکار اُٹھتیں ۔ اگر ہم ا س بات کااِلہام کر کے اس کے دل کو مضبوط نہ کرتے کہ وہ ہمارے اس وعدے پر یقین رکھنے والوں میں سے رہے جو ہم کر چکے ہیں کہ تیرے اس فرزند کو تیری طرف پھیر لائیں گے تواس سے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا راز ظاہر ہوجاتا۔( خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۱۰، ۳ / ۴۲۵-۴۲۶، مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۸۶۲-۸۶۳، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.