Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qasas Ayat 11 Translation Tafseer
رکوعاتہا 9
سورۃ ﳙ
اٰیاتہا 88
Tarteeb e Nuzool:(49) | Tarteeb e Tilawat:(28) | Mushtamil e Para:(20) | Total Aayaat:(88) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1585) | Total Letters:(5847) |
11
وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ٘-فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ(11)
ترجمہ: کنزالایمان
اور( اس کی ماں نے) اس کی بہن سے کہا اُس کے پیچھے چلی جا تو وہ اسے دُور سے دیکھتی رہی اور ان کو خبر نہ تھی
تفسیر: صراط الجنان
{وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ: اور اس کی ماں نے اس کی بہن سے کہا۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی والدہ نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بہن مریم سے کہا: تم حال معلوم کرنے کے لئے اس کے پیچھے چلی جاؤ ،چنانچہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بہن آپ کے پیچھے چلتی رہی اور آپ کو دور سے دیکھتی رہی اور ان فرعونیوں کو اس بات کی خبر نہ تھی کہ یہ اس بچے کی بہن ہے اور اس کی نگرانی کررہی ہے۔( خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۱۱، ۳ / ۴۲۶)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.