Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Qasas Ayat 49 Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳙ
اٰیاتہا 88

Tarteeb e Nuzool:(49) Tarteeb e Tilawat:(28) Mushtamil e Para:(20) Total Aayaat:(88)
Total Ruku:(9) Total Words:(1585) Total Letters:(5847)
49-50

قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ هُوَ اَهْدٰى مِنْهُمَاۤ اَتَّبِعْهُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(49)فَاِنْ لَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكَ فَاعْلَمْ اَنَّمَا یَتَّبِعُوْنَ اَهْوَآءَهُمْؕ-وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوٰىهُ بِغَیْرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ(50)
ترجمہ: کنزالایمان
تم فرماؤ تو اللہ کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں کتابوں سے زیادہ ہدایت کی ہو میں اس کی پیروی کروں گا اگر تم سچے ہو پھر اگر وہ یہ تمہارا فرمانا قبول نہ کریں تو جان لو کہ بس وہ اپنی خواہشو ں ہی کے پیچھے ہیں اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اپنی خواہش کی پیروی کرے اللہ کی ہدایت سے جدا بےشک اللہ ہدایت نہیں فرماتا ظالم لوگوں کو


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ: تم فرماؤ: تو اللہ کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ کفارِ مکہ کے انکار کرنے پر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا’’اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کافروں  سے فرما دیں  کہ اگر تم اپنے اس قول میں  سچے ہو کہ تورات اور قرآن کریم جادو ہیں  تو اللہ تعالیٰ کے پاس سے کوئی ایسی کتاب لے آؤ جو ان دونوں  کتابوں  سے زیادہ ہدایت والی ہو،اگر تم ایسی کتاب لے آئے تو میں  اس کی پیروی کرلوں  گا۔یہاں  یہ تنبیہ فرمائی گئی کہ کفار ایسی کتاب لانے سے بالکل عاجز ہیں  ،چنانچہ اگلی آیت میں  ارشاد فرمایاجاتا ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، پھر اگر وہ کفار یہ تمہاری بات قبول نہ کریں  اور ایسی کتاب نہ لاسکیں  تو آپ جان لیں  کہ یہ کفر کی جس سواری پر سوار ہیں  اس کی ان کے پاس کوئی حجت نہیں  ہے اور بس وہ اپنی خواہشو ں  ہی کی پیروی کررہے ہیں  حالانکہ اس سے بڑھ کر گمراہ کوئی نہیں  جو خلافِ ہدایت اپنی خواہش کی پیروی کرے ۔بیشک اللہ تعالیٰ ظالم لوگوں  کو اپنے دین کی طرف ہدایت نہیں  دیتا ۔( خازن،القصص،تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ۳ / ۴۳۵-۵۳۶، روح البیان، القصص، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ۶ / ۴۱۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links