Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Waqiah Ayat 90 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(46) | Tarteeb e Tilawat:(56) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(96) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(428) | Total Letters:(1723) |
{وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ
مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ: اور اگر وہ دائیں جانب والوں میں سے
ہو۔} اس آیت اورا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا
دائیں جانب والوں میں سے ہو تو اے اَنبیاء کے
سردار! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ ان کا سلام
قبول فرمائیں اور ان کے لئے غمگین نہ ہوں وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے سلامت اور محفوظ رہیں گے اور آپ
ان کو اسی حال میں دیکھیں گے جو آپ کو پسند ہو۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۰-۹۱،۴ / ۲۲۵)
بعض
مفسرین نے ان آیات کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں کہ اگر مرنے والا
دائیں جانب والوں میں سے ہو تو اے
دائیں جانب والے! موت کے وقت اور اس کے بعد تمہارے ساتھی تم پر سلام
بھیجیں گے۔( روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۰-۹۱، ۹ / ۳۴۱ )
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.