Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nahl Ayat 17 Translation Tafseer

رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128

Tarteeb e Nuzool:(70) Tarteeb e Tilawat:(16) Mushtamil e Para:(14) Total Aayaat:(128)
Total Ruku:(16) Total Words:(2082) Total Letters:(7745)
17

اَفَمَنْ یَّخْلُقُ كَمَنْ لَّا یَخْلُقُؕ-اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ(17)
ترجمہ: کنزالایمان
تو کیا جو بنائے وہ ایسا ہوجائے گا جو نہ بنائے تو کیا تم نصیحت نہیں مانتے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَفَمَنْ یَّخْلُقُ:تو کیا جو پیداکرنے والا ہے۔} اس سے پہلی آیات میں  اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور صنعت کے عجائبات اور انوکھی مخلوقات کا ذکر فرمایا، یہ سب چیزیں  اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے کمال اور اس کی وحدانیت پر اور تمام مخلوقات کو پیدا کرنے میں  اس کے یکتا ہونے پر دلالت کرتی ہیں  جبکہ اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے ان لوگوں  سے کلام فرمایا جو اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت چھوڑ کر عاجز اور ناکارہ بتوں  کی عبادت میں  مشغول ہیں ۔ آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ جو اپنی قدرت اور حکمت سے اِن تمام چیزوں  کو پیدا کرنے والا ہے ، کیاوہ ان بتوں  جیسا ہے جو اپنے  عاجز و بے قدرت ہونے کی وجہ سے کچھ بھی نہیں  بناسکتے؟ جب اللّٰہ تعالیٰ ان جیساہے ہی نہیں  توعقلمند کو کب سزاوار ہے کہ ایسے خالق و مالک کی عبادت چھوڑ کر عاجز و بے اختیار بتوں  کی پرستش کرے یا انہیں  عبادت میں  اس کا شریک ٹھہرائے؟ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۱۷، ۳ / ۱۱۷، جلالین، النحل، تحت الآیۃ: ۱۷، ص۲۱۷، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links