Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nahl Ayat 18 Translation Tafseer

رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128

Tarteeb e Nuzool:(70) Tarteeb e Tilawat:(16) Mushtamil e Para:(14) Total Aayaat:(128)
Total Ruku:(16) Total Words:(2082) Total Letters:(7745)
18

وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(18)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شمار نہ کرسکو گے بےشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ:اور اگر تم اللّٰہ کی نعمتیں  گنو۔} یعنی اوپر بیان کردہ نعمتیں  اور ان کے علاوہ بندے کی تخلیق میں  اللّٰہ تعالیٰ کی جتنی نعمتیں  ہیں  جیسے تندرست بدن، آفات سے محفوظ جسم، صحیح آنکھیں ، عقلِ سلیم، ایسی سماعت جوچیزوں  کو سمجھنے میں  مددگار ہے، ہاتھوں  کا پکڑنا، پاؤں  کا چلنا وغیرہ اور جتنی نعمتیں  بندے پر فرمائی ہیں ، جیسے بندے کی دینی اور دنیوی ضروریات کی تکمیل کے لئے پیدا کی گئیں  تمام چیزیں ، یہ اتنی کثیر ہیں  کہ ان کا شمار ممکن ہی نہیں  حتّٰی کہ اگر کوئی اللّٰہ تعالیٰ کی چھوٹی سی نعمت کی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کرے تو وہ حاصل نہ کر سکے گا تو ان نعمتوں  کاکیا کہنا جنہیں  تمام مخلوق مل کر بھی شمار نہیں  کر سکتی، اسی لئے اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا اگر تم اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں  کو شمار کرنے کی کوشش کرو اور ا س کام میں  اپنی زندگیاں  صَرف کر دو تو بھی اس پر قادر نہیں  ہو سکتے۔ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۱۸، ۳ / ۱۱۷)

نوٹ: نعمتیں  شمار نہ کر سکنے کی کچھ تفصیل ہم سورہ ٔ ابراہیم آیت نمبر 34 میں  کرآئے ہیں  ، وہاں  ملاحظہ فرمائیں ۔

{اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ:بیشک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں  پر جیسا شکر اداکرنا تم پر لازم ہے اگر تم ویسا نہ کر سکو تو بے شک اللّٰہ تعالیٰ تمہاری تقصیر معاف کرنے والا ہے ،وہ شکرادا کرنے میں  تمہاری تقصیر کے باوجود تم پر نعمتیں  وسیع فرماتا ہے اور گناہوں  کی وجہ سے تمہیں  اپنی نعمتوں  سے محروم نہیں  فرماتا۔ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۱۸، ۳ / ۱۱۷)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links