Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Nahl Ayat 50 Translation Tafseer
رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128
Tarteeb e Nuzool:(70) | Tarteeb e Tilawat:(16) | Mushtamil e Para:(14) | Total Aayaat:(128) |
Total Ruku:(16) | Total Words:(2082) | Total Letters:(7745) |
50
یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ(50)
ترجمہ: کنزالایمان
اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم ہو
تفسیر: صراط الجنان
{یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ:وہ اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرشتے اپنے اوپر اللّٰہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہونے سے ڈرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتاہے ،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی نہیں کی بلکہ انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کے ہر حکم کو پورا کیا اور ممنوعہ کاموں سے باز رہے۔ اس آیت سے ثابت ہوا کہ فرشتے مُکَلَّف ہیں ۔ (مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۵۰، ص۵۹۷، صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۵۰، ۳ / ۱۰۷۱، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.