Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Nahl Ayat 51 Translation Tafseer
رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128
Tarteeb e Nuzool:(70) | Tarteeb e Tilawat:(16) | Mushtamil e Para:(14) | Total Aayaat:(128) |
Total Ruku:(16) | Total Words:(2082) | Total Letters:(7745) |
51
وَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِۚ-اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ(51)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اللہ نے فرمایا دو خدا نہ ٹھہراؤ وہ تو ایک ہی معبود ہے تو مجھی سے ڈرو
تفسیر: صراط الجنان
{وَ قَالَ اللّٰهُ:اور اللّٰہ نے فرمادیا۔} اس سے پہلی آیتوں میں اللّٰہ تعالیٰ نے یہ بتا دیاکہ آسمان و زمین کی تمام کائنات اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کرنے والی،اس کے حکم کی اطاعت کرنے والی اور اسی کی عبادت کرنے والی ہے اور سب اس کی ملکیت میں اور اسی کی قدرت وتَصَرُّف کے تحت ہیں جبکہ ا س آیت میں اللّٰہ تعالیٰ نے شرک سے اور دو خدا ٹھہرانے سے ممانعت فرمائی ہے۔(خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۵۱، ۳ / ۱۲۶)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.