Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Naml Ayat 71 Translation Tafseer
رکوعاتہا 7
سورۃ ﳗ
اٰیاتہا 93
Tarteeb e Nuzool:(48) | Tarteeb e Tilawat:(27) | Mushtamil e Para:(19-20) | Total Aayaat:(93) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(1276) | Total Letters:(4724) |
71-72
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(71)قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ رَدِفَ لَكُمْ بَعْضُ الَّذِیْ تَسْتَعْجِلُوْنَ(72)
ترجمہ: کنزالایمان
اور کہتے ہیں کب آئے گا یہ وعدہ اگر تم سچے ہوتم فرماؤ قریب ہے کہ تمہارے پیچھے آلگی ہو بعض وہ چیز جس کی تم جلدی مچارہے ہو
تفسیر: صراط الجنان
{وَ یَقُوْلُوْنَ: اورکافر کہتے ہیں ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کافر یہ کہتے ہیں : اگر آپ عذاب نازل ہونے کے وعدے میں سچے ہیں تو آپ بتائیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہوگا ؟ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرمادیں کہ جس عذاب کے نازل ہونے کی تم جلدی مچا رہے ہو، ہوسکتا ہے کہ اس کا کچھ حصہ تمہارے پیچھے آلگا ہو اور تمہارے قریب پہنچ چکا ہو۔ چنانچہ وہ عذاب بدر کے دن اُن پر آہی گیا اور باقی عذاب وہ موت کے بعد پائیں گے۔( جلالین ، النمل، تحت الآیۃ: ۷۱-۷۲، ص۳۲۳)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.