Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Naml Ayat 73 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳗ
اٰیاتہا 93

Tarteeb e Nuzool:(48) Tarteeb e Tilawat:(27) Mushtamil e Para:(19-20) Total Aayaat:(93)
Total Ruku:(7) Total Words:(1276) Total Letters:(4724)
73-74

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ(73)وَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ(74)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بےشک تیرا رب فضل والا ہے آدمیوں پر لیکن اکثر آدمی حق نہیں مانتے اور بےشک تمہارا رب جانتا ہے جو اُن کے سینوں میں چھپی ہے اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنَّ رَبَّكَ: اور بیشک تیرا رب۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، بیشک تیرا رب عَزَّوَجَلَّ لوگوں  پرفضل فرمانے والا ہے، اسی لئے عذاب میں  تاخیر فرماتا ہے، لیکن ان میں  اکثر لوگ اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا حق نہیں  مانتے اور شکر گزاری نہیں  کرتے اور اپنی جہالت کی وجہ سے عذاب نازل ہونے کی جلدی کرتے ہیں ۔(مدارک، النمل، تحت الآیۃ : ۷۳، ص۸۵۵)

{وَ اِنَّ رَبَّكَ: اور بیشک تمہارا رب۔} آیت کا خلاصۂ کلام یہ ہے کہ رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ پوشیدہ اور اِعلانیہ عداوت رکھنا اور آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مخالفت میں  مکاریاں  کرنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے، وہ انہیں  اس کی سزا دے گا۔(مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۷۴، ص۸۵۵)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links