Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ar Rahman Ayat 49 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(97) | Tarteeb e Tilawat:(55) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(78) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(387) | Total Letters:(1589) |
{ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍ: شاخوں والی ہیں ۔} یہاں
سے ان دو جنتوں کے اوصاف بیان کئے جا رہے ہیں، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ
ان جنتوں کا ایک وصف یہ ہے کہ وہ دونوں جنتیں پھلوں سے لدی ہوئی شاخوں والی ہیں اور
ہر شاخ میں قِسم قِسم کے میوے ہیں ۔( روح البیان، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۴۸، ۹ / ۳۰۶، ملخصاً)
{فَبِاَیِّ اٰلَآءِ
رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟} یعنی
اے جن اور انسان کے گروہ! اطاعت گزاروں کو ایسا ثواب دے کر اللہ تعالیٰ نے جو تم پر انعام فرمایا تو ان میں سے تم
دونوں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟( تفسیر طبری، الرحمٰن،
تحت الآیۃ: ۴۹، ۱۱ / ۶۰۴)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.