Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ar Rahman Ayat 50 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳻ
اٰیاتہا 78

Tarteeb e Nuzool:(97) Tarteeb e Tilawat:(55) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(78)
Total Ruku:(3) Total Words:(387) Total Letters:(1589)
50-51

فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِ(50)فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(51)
ترجمہ: کنزالایمان
ان میں دو چشمے بہتے ہیں تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِ: ان میں  دو چشمے بہہ رہے ہیں ۔} یہاں  ان جنتوں  کا ایک اور وصف بیان ہوا کہ ان میں  سے ہر ایک جنت میں صاف اور میٹھے پانی کے دو چشمے بہہ رہے ہیں ،ان میں  سے ایک کانام تسنیم اور دوسرے کا نام سَلسَبیل ہے۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ ایک چشمہ خراب نہ ہونے والے پانی کا ہے اور ایک چشمہ ایسی شراب کا ہے جو پینے والوں  کے لئے لذّت بخش ہے۔( صاوی، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۵۰، ۶ / ۲۰۸۲)

{فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: توتم دونوں  اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں  کو جھٹلاؤ گے؟} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ!اللہ تعالیٰ نے تمہیں  یہ چشمے عطا کر کے تمہاری نعمت میں  اضافہ فرمایا تو تم اس کی قدرت اور نعمت کا انکار کیسے کر سکتے ہو اور تم دونوں  اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی کون کون سی نعمتوں  کو جھٹلاؤ گے؟ (تفسیر سمرقندی، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۵۱، ۳ / ۳۱۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links