Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ar Rum Ayat 40 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳟ
اٰیاتہا 60

Tarteeb e Nuzool:(84) Tarteeb e Tilawat:(30) Mushtamil e Para:(21) Total Aayaat:(60)
Total Ruku:(6) Total Words:(916) Total Letters:(3419)
40

اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْؕ-هَلْ مِنْ شُرَكَآىٕكُمْ مَّنْ یَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَیْءٍؕ-سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(40)
ترجمہ: کنزالایمان
اللہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں روزی دی پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں جِلائے(زندہ کرے) گا کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو اُن کاموں میں سے کچھ کرے پاکی اور برتری ہے اُسے اُن کے شرک سے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ: اللہ ہی ہے جس نے تمہیں  پیدا کیا۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ پیدا کرنا ،روزی دینا ،مارنا اور زندہ کرنا یہ سب کام اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں ، توکیا جن بتوں  کو تم اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہراتے ہو، اُن میں  بھی کوئی ایسا ہے جو ان میں  سے کوئی کام کر سکے؟جب اس کے جواب سے مشرکین عاجز ہوگئے اور اُنہیں  دَم مارنے کی مجال نہ ہوئی تو ارشاد فرمایا کہ اللہ  تعالیٰ ان کے شرک سے پاک اور بلندوبالا ہے۔( مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۴۰، ص۹۱۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links