Home ≫ Al-Quran ≫ Surah As Saffat Ayat 177 Translation Tafseer
رکوعاتہا 5
سورۃ ﳦ
اٰیاتہا 182
Tarteeb e Nuzool:(56) | Tarteeb e Tilawat:(37) | Mushtamil e Para:(23) | Total Aayaat:(182) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(957) | Total Letters:(3825) |
176-177
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ(176)فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ(177)
ترجمہ: کنزالایمان
تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیںپھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بُری صبح ہوگی
تفسیر: صراط الجنان
{اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ: تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ؟} جب اس سے اوپر والی آیت
نازل ہوئی تو کفار نے مذاق اڑانے کے طور پر کہا کہ یہ عذاب کب نازل ہوگا ؟اس
کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی۔اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا
خلاصہ یہ ہے کہ کیا اس پختہ وعید کے بعد بھی کفار ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ،
پھر جب ان کے صحن میں وہ عذاب اترے گا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے تو
ڈرائے جانے والوں کی کیا ہی بُری صبح ہوگی۔( ابو سعود، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۷۶-۱۷۷، ۴ / ۴۲۵، روح البیان، الصافات، تحت
الآیۃ: ۱۷۶-۱۷۷، ۷ / ۴۹۸- ۴۹۹، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.