Home ≫ Al-Quran ≫ Surah As Saffat Ayat 96 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 5
سورۃ ﳦ
اٰیاتہا 182
Tarteeb e Nuzool:(56) | Tarteeb e Tilawat:(37) | Mushtamil e Para:(23) | Total Aayaat:(182) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(957) | Total Letters:(3825) |
95-96
قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ(95)وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ(96)
ترجمہ: کنزالعرفان
فرمایا: کیا تم ان کی عبادت کرتے ہوجنہیں خود تراشتے ہو؟ اور اللہ نے تمہیں اور تمہارے اعمال کوپیدا کیا ۔
تفسیر: صراط الجنان
{قَالَ: فرمایا۔}اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کچھ گفتگو کے بعد حضرت
ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے کافروں سے فرمایا: کیا تم ان بتوں کی عبادت کرتے ہوجنہیں تم خود اپنے
ہاتھوں سے تراشتے ہو؟ حالانکہ تمہیں اور تمہارے اعمال کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور جوخالق ہے وہی در حقیقت عبادت کے لائق ہے جبکہ
مخلوق کسی طرح بھی عبادت کی مستحق نہیں۔( روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۹۵-۹۶، ۷ / ۴۷۱)