Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shuara Ayat 153 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227
Tarteeb e Nuzool:(47) | Tarteeb e Tilawat:(26) | Mushtamil e Para:(19) | Total Aayaat:(227) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(1463) | Total Letters:(5553) |
153-154
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَ(153)مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۚۖ-فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ(154)
ترجمہ: کنزالعرفان
قوم نے کہا: تم ان میں سے ہو جن پر جادو ہوا ہے۔ تم تو ہم جیسے ہی ایک آدمی ہو، اگرتم سچے ہو تو کوئی نشانی لاؤ۔
تفسیر: صراط الجنان
{قَالُوْۤا: قوم نے کہا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قومِ ثمود نے حضرت
صالح عَلَیْہ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نصیحتوں کے جواب میں کہا ’’تم ان
میں سے ہو جن پر بار بار بکثرت جادو ہوا ہے جس کی وجہ سے عقل و حواس
قائم نہیں رہے۔ (مَعَاذَ اللہ) تم تو ہم جیسے ہی ایک آدمی ہو کہ جیسے ہم کھاتے پیتے
ہیں اسی طرح تم بھی کھاتے پیتے ہو، اگرتم رسالت کے دعوے میں سچے ہو تو اپنی سچائی کی کوئی نشانی لے
کرآؤ۔( خازن،
الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۳-۱۵۴، ۳ / ۳۹۳، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۳-۱۵۴،ص۸۲۸، ملتقطاً)