Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shura Ayat 28 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 5
سورۃ ﳫ
اٰیاتہا 53
Tarteeb e Nuzool:(62) | Tarteeb e Tilawat:(42) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(53) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(983) | Total Letters:(3473) |
28
وَ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَ یَنْشُرُ رَحْمَتَهٗؕ-وَ هُوَ الْوَلِیُّ الْحَمِیْدُ(28)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہونے کے بعد بارش اتارتا ہے اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے اور وہی کام بنانے والا، تعریف کے لائق ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا: اور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہونے کے بعد بارش
اتارتا ہے۔} یعنی اے لوگو! اللہ وہی ہے جو تمہارے بارش آنے سے
ناامید ہونے کے بعد آسمان سے بارش نازل فرماکر تمہیں سیراب کرتاہے اور بارش سے
نفع دیتا اور قحط دور فرماتا ہے،وہی اپنے فضل اور احسان سے تمہارے کام بنانے والا
ہے اور تمہیں نعمتیں عطا فرما نے میں تعریف کے لائق ہے اور اس کے فرمانبردار بندے
اسی کی تعریف کرتے ہیں ۔(تفسیرطبری، الشوری، تحت الآیۃ: ۲۸، ۱۱ / ۱۴۹، مدارک، الشوری، تحت الآیۃ: ۲۸، ص۱۰۸۸، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.