Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Tahrim Ayat 9 Translation Tafseer
رکوعاتہا 2
سورۃ ﴆ
اٰیاتہا 12
Tarteeb e Nuzool:(107) | Tarteeb e Tilawat:(66) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(12) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(282) | Total Letters:(1076) |
9
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْهِمْؕ-وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ(9)
ترجمہ: کنزالایمان
اے غیب بتانے والے (نبی) کافروں پر اور منافقوں پر جہاد کرو اور ان پر سختی فرماؤ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور کیا ہی بُرا انجام
تفسیر: صراط الجنان
{یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ: اے نبی!کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ حکمت کے تقاضوں کے مطابق اورموقع محل کی مناسبت سے کافروں پر تلوار سے جبکہ منافقوں پر سخت کلامی اور مضبوط دلائل کے ساتھ جہاد فرمائیں اور ان دونوں گروہوں پر سختی کریں ،ان کاٹھکانہ جہنم ہے اور وہ کیا ہی بری لوٹنے کی جگہ ہے ۔( مدارک، التحریم، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۲۵۹، جلالین، التحریم، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۲۴۸، ملتقطاً)