Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Tur Ayat 39 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 2
سورۃ ﳸ
اٰیاتہا 49
Tarteeb e Nuzool:(76) | Tarteeb e Tilawat:(52) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(49) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(342) | Total Letters:(1309) |
39
اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَﭤ(39)
ترجمہ: کنزالعرفان
کیا اللہ کیلئے بیٹیاں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں ؟
تفسیر: صراط الجنان
{ اَمْ لَهُ
الْبَنٰتُ: کیا اللہ کیلئے بیٹیاں ہوں ؟۔} اس آیت
میں کفار کی حماقت اور بے وقوفی کا بیان ہے کہ وہ اپنے لئے تو بیٹے
پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف بیٹیوں کی نسبت کرتے
ہیں حالانکہ بیٹیوں کو وہ خود اپنے لئے برا جانتے ہیں ،
جیسا کہ ایک اور مقام پر ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
’’وَ اِذَا بُشِّرَ
اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ
كَظِیْمٌ‘‘(زخرف:۱۷)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جب ان
میں کسی کو اس چیز کی خوشخبری
سنائی جائے جس کے ساتھ اس نے رحمٰن کو متصف کیا ہے تو دن بھر اس کا منہ کالا رہتا
ہے اور وہ غم و غصے میں بھرا رہتا ہے۔