$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah At Tur Ayat 40 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﳸ
اٰیاتہا 49

Tarteeb e Nuzool:(76) Tarteeb e Tilawat:(52) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(49)
Total Ruku:(2) Total Words:(342) Total Letters:(1309)
40

اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَﭤ(40)
ترجمہ: کنزالعرفان
یا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہوکہ (جس سے) وہ تاوان کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا: یا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو۔} کفار نے شریعت کے اَحکام کو پسِ پُشت ڈالا اور اپنی عقل کے مطابق جو انہیں  اچھا لگا اس کی پیروی کی تو اللہ تعالیٰ نے ان سے ارشاد فرمایا کہ تمہیں  کس چیز نے شریعت کے احکام پس ِ پُشت  ڈالنے پر اور اِس رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی چھوڑ دینے پر ابھارا،کیا رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دین کی تعلیم دینے پر تم سے کوئی اجرت مانگی ہے کہ ا س کی وجہ سے تم تاوان کے بوجھ میں  دبے ہوئے ہو اور اس بوجھ کی وجہ سے اسلام قبول نہیں  کرتے ،جب یہ بھی نہیں  ہے تو پھر اسلام قبول نہ کرنے کا تمہارے پا س کیا عذر ہے۔(تفسیر کبیر، الطور، تحت الآیۃ: ۴۰، ۱۰ / ۲۱۹، خازن، الطور، تحت الآیۃ: ۴۰، ۴ / ۱۸۹، ملتقطاً)

اس سے معلوم ہو ا کہ دین کے احکام پر عمل نہ کرنا اور اپنی عقل کے مطابق جو اچھا لگے اسی کی پیروی کرنا کفار کا طریقہ ہے اور انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ فی زمانہ ہمارے معاشرے میں  کچھ ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں  جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ،اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کرتے اور خود کو مسلمانوں  میں  شمار کرتے ہیں  جبکہ ان کا حال یہ ہے کہ دین کے وہ اَحکام جو ان کی عقل کے ترازو پر پورے نہیں  اترتے ،ان کا مذاق اُڑاتے ،انہیں  انسانیّت کے بر خلاف بتاتے اور قرآن وحدیث کی غلط تفسیر و تشریح کر کے اپنی طرف سے اَحکام گھڑتے اور اسے دین ِاسلام کی تعلیم بتاتے ہیں  ۔اللہ تعالیٰ انہیں  ہدایت اور عقلِ سلیم عطا فرمائے ،اور اپنی اس رَوِش کو ترک کر کے اس طریقے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جو اللہ تعالیٰ اور ا س کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بتایا ہے ،اٰمین۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html